طیبہ نے ماہین راجہ کیخلاف بیان دباؤ میں دیا: ملزمہ کے وکیل کا دعویٰ

طیبہ نے ماہین راجہ کیخلاف بیان دباؤ میں دیا: ملزمہ کے وکیل کا دعویٰ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ابتدائی ویڈیو بیان کے مطابق طیبہ نے اس بات کا خود اعتراف کیا ہے کہ اس پر کسی نے تشدد نہیں کیا۔ وہ کمرے میں جا رہی تھی کہ راستے میں گر گئی۔ ویڈیو بیان دیکھنے کے بعد راجہ خرم کے وکیل نے طیبہ سے کئی سوالات بھی پوچھے۔

ملزمان راجہ خرم اور اہلیہ ماہین کے وکیل نے کہا کہ ابتدائی بیان کے بعد جو بیان ریکارڈ کروایا گیا وہ لوگوں کے دباؤ میں ریکارڈ کرایا گیا۔ عدالت نے سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم راجہ خرم کی جانب سے جج ٹرائل کورٹ محسن اختر کیانی کو تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔