پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد کے پاک سیکرٹریٹ میں نائب قاصد نے مبینہ طور پر چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو بھرتی کرانے ناکامی پر دلبرداشتہ تھا.
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں واقع پاک سیکرٹریٹ میں نائب قاصد نے مبینہ طور پر چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو بھرتی کرانے ناکامی پر دلبرداشتہ تھا۔ محمد اقبال بیٹے کو ساتھ لیکر آر بلاک آیا۔ اسے کمرے میں بٹھا کر گیا اور چھٹی منزل کی کھڑکی سے کود گیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ وزیر داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نائب قاصد اقبال کی موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں اسے کسی نے دھکا دے کر تو نہیں گرایا۔