کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

کراچی: (دنیا نیوز) ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دھورا جی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکاروں کی شہادت اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا۔ تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے 13 خول اور 30 بور کے 3 خول ملے ہیں۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق 30 بور کی تین گولیاں گلستان جوہر کی واردات سے میچ کر گئی ہیں جہاں دہشتگردوں نے سکیورٹی گارڈ کو پولیس اہلکار کے شبہے میں قتل کیا تھا۔ تاہم 9 ایم ایم کی 13 گولیاں چلانے والا ہتھیار پہلی مرتبہ استعمال ہوا ہے۔

شہید اے ایس آئی سرفراز افتخار کی میت تدفین کے لئے فیصل آباد روانہ کر دی گئی ہے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل راجہ یونس کو گارڈن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔