مظفرگڑھ: منشیات فروشی کے ملزم کو 1 سال تک شہر کی صفائی کی سزا

مظفرگڑھ: منشیات فروشی کے ملزم کو 1 سال تک شہر کی صفائی کی سزا

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) معاشرے کے بگڑے ہوئے عناصر کو راہ راست پر لانے کے سلسلے میں ایک انوکھا اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔ مظفر گڑھ کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ایک سال تک شہر کی صفائی کرنے کی سزا سنا دی۔ ملزم نے بھی جیل میں چکی پیسنے کی بجائے گلیوں میں جھاڑو پھیرنے کے کام کو خوشی خوشی قبول کر لیا اور کام شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی یہی سزا دی گئی لیکن وہ فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔