کرائم
خلاصہ
- دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ کے حساس مقامات کو ہدف بنانا چاہتا تھا۔
گوجرنوالہ: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی فورس نے خفیہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے جسے خفیہ اطلاع پر لاری اڈہ سے گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ کے حساس مقامات کو ہدف بنانا چاہتا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا ری ہے۔