وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے، ابصار عالم

Published On 11 May 2017 05:29 PM 

چیئرمین پیمرا ابصارعالم کہتے ہیں کہ سیاسی و عسکری قیادت نے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس اور آرمی چیف آفس کی جانب سے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف آفس کے مطابق دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ابصار عالم نے بتایا کہ پیمرا کو امور کی انجام دہی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے 8 مئی کو دھمکیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ابصار عالم نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ابصار عالم نے مزید کہا کہ پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔