مستونگ دھماکے کے کئی زخمی کوئٹہ منتقل، کمانڈر سدرن کمانڈ کی سی ایم ایچ آمد

مستونگ دھماکے کے کئی زخمی کوئٹہ منتقل، کمانڈر سدرن کمانڈ کی سی ایم ایچ آمد

مستونگ/کوئٹہ: (دنیا نیوز) امن دشمنوں کے حملے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کے بعد ایمبولینسز، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں اکیس زخمی لائے گئے جنہیں سول ہسپتال، سی ایم ایچ اور بی ایم سی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال لائے جانے والے زخمی عینی شاہدین نے دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں اے ٹی ایف کے اے ایس آئی واحد بخش، تنویر احمد، عبد العزیز، عبد اللطیف، حبیب الرحمان، علی اکبر، عمران، حق نواز، مجیب اللہ، افتخار احمد اور سردار احمد شامل ہیں۔ اینٹی ٹیررسٹ فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں مولانا عبد الغفور حیدری اور دھماکے کے دیگر زخمیوں کی عیادت کی۔