سانحہ بیدیاں روڈ: شہداء میں پاک فضائیہ کا اہلکار بھی شامل، اہلیہ اور بچہ زخمی

سانحہ بیدیاں روڈ: شہداء میں پاک فضائیہ کا اہلکار بھی شامل، اہلیہ اور بچہ زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) بیدیاں روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک فضائیہ کے اہلکار اویس ظفر بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ اویس ظفر کے والد کا دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید اویس اپنی اہلیہ کے میڈیکل چیک اپ کیلئے سی ایم ایچ جا رہے تھے۔ خودکش حملے میں اویس ظفر شہید کی اہلیہ اور بچہ زخمی ہو گئے جو جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔