دنیا
خلاصہ
- حملہ آور نے نیٹو کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، دھماکے میں چوبیس افراد زخمی ، کئی گاڑیاں بھی تباہ
کابل (دنیا نیوز ) افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتحانے کے قریب خود کش حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کابل میں خود کش حملہ آور نے امریکی سفارتخانے کے قریب خود کو اڑایا ۔ واقعے میں چار افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ، کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ خود کش حملہ آور نے نیٹو قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔