پاکستان
خلاصہ
- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مستونگ خود کش حملے کی شدید مذمت، کہتے ہیں امن دشمنوں کی ایسی کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے آرمی ہیلی کاپٹر پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کئے گئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن دشمنوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، ملک میں معاشی ترقی، امن اور استحکام کیلئے قومی عزم کے تحت کوششیں جاری رہیں گی۔