خیبر پختونخوا حکومت نے قیدیوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھا لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے قیدیوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھا لیا

پشاور: (دنیا نیوز) سنٹرل جیل پشاور کا منظر ہی یکسر بدل گیا ہے جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے قیدیوں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھا لیا گیا ہے۔ باہر تو سب کچھ کر اور کرا لیا مگر جیل میں تو کچھ کرنا نہیں۔ اسی لئے قیدی شوق سے تعلیم بالغاں کی اس کلاس کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

معمر افراد بھی کلاس میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے شروع کئے گئے اس منصوبے میں جیل میں ابتدائی طور پر ساٹھ قیدیوں کو پڑھایا جا رہا ہے۔ دو شفٹوں میں تیس تیس قیدیوں کی دو کلاسیں ہوتی ہیں۔ قیدی بھی خوش قسمت ہیں جنہیں اپنا ہی ہم نوالہ اور ہم پیالہ ایسا استاد میسر آ گیا ہے جس نے بیرون ملک سے ایم ایس سی کر رکھی ہے۔

جیل میں پڑھاکو قیدیوں کیلئے کنٹینر لائبریری بھی بنائی گئی ہے۔ تعلیم بالغان کی ان کلاسز کا سیشن چار ماہ تک جاری رہے گا۔