میانوالی: پاکستان ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

Published On 25 May 2017 05:12 PM 

پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث چھدرو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

میانوالی: (دنیا نیوز) پی اے ایف بیس میانوالی سے معمول کی پرواز بھرنے والا پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث چھدرو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ پی اے ایف بیس سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر گرا۔ حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور پی اے ایف حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کے ملبے میں لگی آگ پر قابو پایا۔ پی اے ایف حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔