فوج کیخلاف نفرت انگیز مواد کی اشاعت، اے آر وائی نیوز کو نوٹس

Published On 25 May 2017 07:11 PM 

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے فوج کیخلاف نفرت انگیز مواد کی اشاعت کیخلاف نجی چینل اے آر وائی نیوز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز تبصرے پر اے آر وائی نیوز چینل کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سات یوم کے اندر جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل پر لازمی ہے کہ وہ ملکی آئین، قانون اور ریگولیٹر کی طرف سے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرے اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جو ملکی اداروں کی تضحیک یا آئین پاکستان اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔