لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے پر طالبان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ، اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی پیامبر قرار دیا گیا
لاہور (دنیا نیوز ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے ٹین ایج لائف کو الوداع کہہ دیا ، آج 20 ویں سالگرہ منارہی ہیں ۔ 20 ویں سالگرہ پر ملالہ کی والدہ نے انہیں اپنے ہاتھ سے کارڈ لکھا ۔
سوات میں آنکھ کھولنے والی ملالہ یوسف زئی بچپن سے ہی ذہین طالبہ تھی ۔ امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے پر انہیں 15 سال کی عمر میں طالبان نے حملے کا نشانہ بنایا ۔ ملالہ صحت یاب ہوئیں تو دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بن گئیں ۔
امن کے نوبل انعام سمیت ملالہ کو اب تک چالیس ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔ دو ہزار سترہ میں ملالہ کو اقوام متحدہ کی امن کی پیامبر مقرر کیا گیا ۔