دل سے نواز شریف کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، عزیز قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے ناراضگی کی حوالے سے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف کا ساتھی ہوں، دل سے نواز شریف کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، عزیز قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔
واضح رہے دانیال عزیز سے متعلق حکومت سے ناراضگی کی خبریں سرگرم تھی کیونکہ لیگی رہنما نے حلف برادری تقریب میں شرکت نہیں کی حالانکہ دانیال عزیز کا نام حلف اٹھانے والے وزرا کی فہرست میں شامل تھا۔
خیال رہے وفاقی کابینہ کے ارکان میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میرحاصل بزنجواور مرتضی جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، جنید انور، دانیال عزیز، طلال چوہدری، عابد شیر علی، ایاز شاہ شیرازی، دوستن خان ڈومکی عثمان ابراہیم اور جام کمال و دیگر شامل ہیں۔