نئی کابینہ میں کچھ نئے اور کچھ پرانے چہرے

Published On 04 Aug 2017 11:36 AM 

طلال چوہدری کو وزیرمملکت برائے داخلہ اور شاہنواز رانجھا کو بھی وزیرمملکت کا عہدہ دیا گیا، سائزہ افضل تاڑر کو ترقی دے کر وزیرصحت بنادیا گیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی وفاقی کابینہ نئے اور پرانے چہروں کا ملاپ، کچھ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کئے گئے، خواجہ آصف کو وزیر پانی و بجلی سے وزیرخارجہ، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی سے وزیرداخلہ اور خرم دستگیر کو تجارت سے وزیر دفاع بنا دیا گیا، سائرہ افضل تارڑ کو بھی ترقی دے کر وزیر مملکت سے وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔

عبدالقادر بلوچ، رانا تنویر، سکندر بوسن، شیخ آفتاب، کامران مائیکل بھی وفاقی وزرا میں شامل ہیں۔ اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی ، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، جاوید علی شاہ، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میرحاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی بھی وفاقی وزیر بن گئے۔

وزیرمملکت برائے پانی بجلی عابد شیر علی کو انچارج وزیربنا دیا گیا ہے، وزیرمملکت کے عہدے پرمریم اورنگزیب، طلا ل چودھری، طارق فضل چودھری، عبدالرحمان کانجو، محسن شاہنواز رانجھا، درشن لال، انوشہ رحمان، پیرامین الحسنات، جنید انور، عثمان ابراہیم ، جام کمال،عابدشیرعلی،ایاز شاہ شیرازی اور دوستین خان ڈومکی براجمان ہوئے۔

ڈی جی خان سے 3 ایم این اے، 2 کابینہ کا حصہ بن گئے، کابینہ میں فاٹا کو بھی نمائندگی دی گئی، غالب خان کو وزیر سیفران کو قلمدان سونپا گیا، گجرات کے چودھری جعفر اقبال اور ٹھٹھہ سے ایاز شاہ شیرازی بھی کابینہ کا حصہ بن گئے۔