عائشہ گلالئی کی کرپشن کے ثبوت پیش کرونگا، ذاتی اسسٹنٹ نور زمان

Published On 07 Aug 2017 05:25 PM 

عائشی گلالئی نے بیٹے کو نوکری دلانے کا وعدہ بھی کیا تھا، ذاتی ترجمان کا خاتون ایم این اے پر الزام، عائشہ گلالئی کی کرپشن کے ثبوت نیب کے حوالے کرنے کا اعلان۔

پشاور: (دنیا نیوز) عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، بنوں لنک روڈ کے پیسے عائشہ گلالئی نے اپنے بنگلے پر لگائے۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے میرے بیٹے کو نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، میں نے کرپشن کے پیسے عائشہ گلالئی کو دیئے۔ عائشی گلالئی کے اسسٹنٹ کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کمیشن اور نیب سمیت دیگر اداروں میں عائشہ گلالئی کے کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا۔