خیبرپختونخوا میں شہداء کے بچوں یا بیوہ کی بھرتی سے متعلق رولزمیں اہم ترمیم

Published On 05 December,2025 07:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں شہداء کے بچوں یا بیوہ کی بھرتی سے متعلق رولزمیں اہم ترمیم کر دی گئی۔

دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دی جائے گی، بیوہ یا بچہ گریڈ 3 سے 12 تک کسی مناسب پوسٹ پر تعینات ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیٹے کے نابالغ ہونے کی صورت میں بیوہ کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی، دوبیواؤں کی صورت میں بڑی بیوہ کو ترجیح دی جائے گی۔

نئی ترمیم کا اطلاق کمیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والی پوسٹوں پر نہیں ہو گا، تعیناتی صرف اس وقت ممکن ہوگی جب متعلقہ امیدوار مقررہ قابلیت رکھتا ہو۔

مختلف گریڈز میں ایک سے زائد آسامیاں ہوں تو اعلیٰ گریڈ کی پوسٹ دی جا سکتی ہے، محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا۔