ملک میں سکیورٹی کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا، دوست ممالک کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتوں کی یاداشتوں کی منظوری بھی دی جائیگی: ذرائع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم قومی معاملات پرغورکیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج رات آٹھ بجے اسلام آباد میں ہوگا، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیرشرکت کرینگے۔ اجلاس میں وزراء کی کارکردگی، ملک میں سکیورٹی کی صورت حال پر غورکیا جائے گا۔ دوست ممالک کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتوں کی یاداشتوں کی منظوری بھی دی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے پیکیج کا معاملہ بھی زیرغورہوگا۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل نو اور مشیروں کی تعیناتی کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔