چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہ حکومت میں نہیں ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) موجودہ ملکی صورتحال پر چودھری برادران کی انٹری، قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ، بحران کا واحد حل قرار دیدیا۔ چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ حکمران جماعت نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ موجودہ بحران کا واحد حل بھی قرار دے دیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کا دھرنے کو بھارت سے جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔ گٹھ جوڑ کا الزام لگا کر قوم کی توہین کی گئی۔