چار، پانچ استعفوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑتا، قبل از وقت اسمبلیاں توڑ کر طویل مدتی نگران حکومت کی دھاندلی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال کی نارووال میں گفتگو۔
نارووال: (دنیا نیوز) آبائی شہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال آصف زرداری اور کپتان پر خوب برسے، کہتے ہیں دھرنے صرف ملکی ترقی روکنے کیلئے دئیے جا رہے ہیں، پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں۔ سبزی منڈی میں افتتاحی منصوبے کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری کے 5 سال ڈراؤنا خواب تھے، کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے گئے، عمران خان اناڑی سیاستدان ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف تقریریں اور دھرنے دے سکتے ہیں، مخالفین ٹانگیں کھینچتے رہیں، مدت پوری کریں گے، 2018ء میں مسلم لیگ ن دوبارہ منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔