'کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں، جہاں چوری ہو رہی ہو، وہاں 100 فیصد بجلی نہیں دے سکتے'

Published On 13 Dec 2017 08:12 PM 

وزیر توانائی اویس لغاری نے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو ٹھیکے پر دینے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں جو سستی بجلی پیدا کرے گا، حکومت اسی سے خریدے گی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے ساڑھے 4 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، جلد توانائی پالیسی تبدیل کر دیں گے۔

وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، صوبے میں 126 فیڈرز میں سے 80 فیصد نقصان پر چل رہے ہیں۔

وزراء کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، بجلی چوری کے باعث 135 ارب کا نقصان حکومت برداشت کر رہی ہے۔