جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھجوایا گیا:مریم نواز

Published On 24 Dec 2017 10:32 AM 

جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں بلکہ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے کاروبار کو وسعت دینا ہے :رہنما ن لیگ کا ٹویٹ

اسلام آباد (دنیا نیوز ) مریم نواز اور جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری کے خلاف کیس نیب کو نہ بھجوانے پر سوالات اٹھا دیئے، جہانگیر ترین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے کیس کا نواز شریف کے ساتھ موازنہ مضحکہ خیز ہے، کوئی محترمہ کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کرا دے۔

جہانگیر ترین کا کیس نیب کو نہ بھجوائے جانے پر مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال سے کاروبار پھیلانا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے الزام عائد کیا کہ مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوگیا، جہانگیر ترین کے احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف پر جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا ؟

مریم نواز کے تابڑ توڑ وار پر جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے، نواز شریف اور اپنے کیسز کے موازنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی لندن والی جائیداد کی مکمل منی ٹریل دی جبکہ نواز شریف جعلی خط پیش کرتے رہے۔