اسلام آباد: (دنیا نیوز) عائشہ گلالئی کے اعلان پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف چھوڑنے پر رکن قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرے۔
فواد چودھری بولے، پہلے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا کہا، اب جماعت بنانے کا کہہ دیا ہے، الیکشن کمیشن کو ان اعلانات کے بعد اور کیا ثبوت چاہیں؟ اس صورتحال میں ہم اور کیا کہہ سکتے ہیں؟ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑ چکی مگر الیکشن کمیشن ابھی بھی عائشہ گلالئی کو تحریک انصاف کا حصہ قرار دے رہا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہم الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھانے پر مجبور ہیں، ایسے فیصلوں کے باعث اداروں سے اعتماد اٹھتا ہے۔
Well what more can I say, while whole Country can Judge #Gula-Lie has defected but #CEC insists she is part of #PTI Then we are asked to trust #ElectionCommission pic.twitter.com/7XLKa2qPd3
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2017