بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے: وزیر خارجہ

Published On 13 Jan 2018 10:53 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے اور بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر بھارت کی خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزما لے، بھارتی آرمی چیف کا شک جلد دور کر دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے اور ایسے بیانات کو غیرسنجیدہ نہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جھوٹ قرار دیا تھا اور اس پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے: آئی ایس پی آر