ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تسلمی کرتا ہوں کل کا شو فلاپ تھا۔
نعیم الحق نے کہا کہ جلسے کا مقصد ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا، مجموعی طور پر جو فیصلے کئے گئے، ان میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں، احتجاجی جلسے کا مقصد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ حاصل کرنا تھا، یہ ٹھیک ہے کہ ہمارے کارکن اپنا جلسہ سمجھ کر نہیں آئے لیکن انصاف کے حصول کے لئے طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مال روڈ جلسہ ختم: 2 روز بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، شیخ رشید مستعفی
نعیم الحق نے مزید کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں استعفوں کے معاملے پر غور ہو گا، اسمبلی میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کبھی قانون سازی نہیں کی گئی، ختم نبوت کے حلف نامے میں ایسی ترمیم کی گئی جو اسلام کی روح کے منافی تھی۔