کراچی: (دنیا نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقاتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی کمیٹی نے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق، جعلی مقابلہ ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مقدمے میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار سمیت مقابلے کے وقت موجود تمام اہلکاروں کو نامزد کیا جائے گا۔ مقدمہ مقتول نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کروایا جائے گا۔ اگر اہلخانہ نے مقدمہ کا اندراج نہ کرایا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔ مقدے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نقیب محسود کی ہلاکت: راؤ انوار عہدے سے فارغ، نام ای سی ایل میں شامل