ان کی سرپرستی کیلئے زرداری پر لگایا جانے والا الزام غلط ہے، اگر وہ تحقیقات میں پیش نہیں ہوں گے تو جوڈیشل انکوائی کی جائے گی :اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (دنیا نیوز ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رائو انوار کو خود پر عائد الزامات کا سامنا کرنا چاہیئے، میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک حلقے کی جانب سے پھیلایا جانے والا یہ تاثر غلط ہے کہ اس مقدمے کی سرپرستی آصف علی زرداری کر رہے ہیں ، یہ تاثر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ رائو انوار کیلئے بہتر تجویز یہی ہے کہ وہ تحقیقات کا سامنا کریں ، اگر وہ پیش نہیں ہوں گے تو اس کی جوڈیشل انکوائری ہوگی جس سے انہیں بہت پریشانی کا سامنا ہوگا۔