دنیا بھر کے عوام پر عالمی ادارے سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے: پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا اظہار خیال
نیویارک: (دنیا نیوز) ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، سلامتی کونسل کشمیر، فلسطین سے متعلق قراردادوں پرعمل نہ کرا سکا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل کرا کے اپنی حیثیت تسلیم کرائے، دنیا بھر کے عوام کا عالمی ادارے سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی کوئی حل قابل قبول نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے، شام کے تنازعے کا واحد حل بامقصد مذاکرات ہیں۔