لاہور: (دنیا نیوز) آف شور کمپنیوں کے معاملے میں بیان دینے کیلئے مونس الہٰی نیب لاہور آفس میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں، تمام سوالات کے جواب دیئے۔
پیشی کے دوران، مونس الہٰی نے نیب آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنی کمپنی کا ریکارڈ پیش کیا اور تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے۔ مونس الہٰی نیب آفس میں 1 گھنٹہ 10 منٹ موجود رہے۔ انہیں نیب حکام نے کو آف شور کمپنی کے معاملے پر طلب کر رکھا تھا۔
پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دل میں نیب کے ادارے کا بہت احترام ہے، مجھے آج نیب نے بلایا تھا جبکہ میرا نام پانامہ پیپرز میں شامل ہی نہیں، نیب کے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں، اگر نیب نے پھر بلایا تو میں جاؤں گا کیونکہ میرا دامن صاف ہے۔