کراچی: (دنیا نیوز) سراج الحق نے سہراب گوٹھ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نقیب کی شہادت کو تحریک میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1000 بچوں کے ساتھ زیادتی کا ذمہ دار سسٹم ہے، موجودہ نظام سے انصاف کی توقع نہ رکھی جائے، اس نظام کا تبدیل ہونا ناگزیر ہے، معصوم بچیوں اور معصوم نوجوانوں کے خون کا بدلہ ہم خود لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا میانمار کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے کل تک الٹی میٹم
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک ہم ظلم کے خلاف لڑیں گے، سلیم جعفر کو گرفتار کیا گیا، اگر حکومت کو قیدیوں کی ضرورت ہے تو ہم لاکھوں لوگ گرفتار ہونے کیلئے تیار ہیں، آج کل جیلوں کا مینیو بہت اچھا ہے، ہمیں جیل میں پریشانی نہیں ہو گی، ہم سب نقیب اللہ اور دیگر معصوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جیل جانا پڑے، دھرنا دینا پڑے یا مارچ کرنا پڑے ہم کریں گے۔
— Jamaat-e-Islami (@JIPOfficial) January 31, 2018