راولپنڈی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی اشتعال انگیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔