بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے، آرمی چیف

Published On 05 Feb 2018 04:49 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ کشمیری قوم عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کی منتظر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور فتح سے ہمکنار ہو گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کے منتظر ہیں۔ عظیم قربانیوں کی منزل انشا اللہ کامیابی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ بھارتی جارحیت اور مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔