اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پیمرا نوٹیفکیشن میں الیکٹرانک میڈیا کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ویلنٹائن ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ہے۔
Reminder in pursuance of order passed by Hon ble Islamabad High Court regarding stoppage of promotion of Valentine s Day on media. pic.twitter.com/AejorEpWp5
— Report PEMRA (@reportpemra) February 7, 2018
نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ سنایا تھا۔