راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے 3 سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی بارڈر فورس نے لائن آف کنٹرول پر بٹل، تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹروں میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے آبادی پر فائرنگ کی جا رہی تھی۔