کرپشن ریفرنس: شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پرفردجرم عائد

Published On 15 Feb 2018 05:24 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑروپے کرپشن ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 12ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں 5ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جس شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پیش ہوئے۔
 
احتساب عدالت نے فردجرم عائد کی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے۔