اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ رہنماء سلمان مجاہد کے خلاف مقدمات، کراچی پولیس نے رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کو تحریری درخواست دے دی۔
سندھ پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان مجاہد کیخلاف ایف آئی آر دائر ہوئی ہے۔ پولیس نے سپیکر کو ایم این اے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان مجاہد رکن قومی اسمبلی ہیں لہٰذا ان کی گرفتاری کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنا پولیس کیلئے ناگزیر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد کراچی پولیس سلمان مجاہد کو گرفتار کر لے گی۔