اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور نون لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ہمارے مؤقف کو پذیرائی بخشی، دھرنے اور پیسے کی سیاست کو دھتکار دیا۔ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ نون ہی بنائے گی۔ پارٹی رہنماء اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں۔
نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال اور احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، آئنده عام انتخابات میں بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے، فکر نہ کریں، اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کرپشن میں ملوث نہیں، ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا: نواز شریف
اجلاس میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ، طلال چودھری، سلیم ضیاء، زاہد حامد اور پرویز رشید سمیت اہم رہنماء شریک ہوئے۔