فیصل آباد: (دنیا نیوز) گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ خواتین اور بچوں سمیت شہریوں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں، کئی زخمی۔
چوک گھنٹہ گھر کے آئس کریم کارنر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ آگ نے ملحقہ کپڑے کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ خواتین اور بچوں سمیت شہریوں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں۔ جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ لاکھوں روپے کا سامان بے رحم شعلوں کی نذر ہو گیا۔