لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجرم عمران کو پھانسی دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ، مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔