زینب قتل کیس :مجرم عمران کا بے قصور ہونے کا دعویٰ

Published On 20 Feb 2018 02:15 PM 

ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں دائر کی تھی

لاہور (دنیا نیوز ) زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔اپنی اپیل میں مجرم کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران اس کے ساتھ قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ یاد رہے کہ مجرم عمران کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید، سات سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔