لاہور: (دنیا نیوز) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا کہ مجرم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، مجرم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء سیکشن 22 کے تحت سرِ عام پھانسی دی جا سکتی ہے، اس لیے مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔