لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی 3 فورم موجود ہیں، مجرم کی اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔