بلاول بھٹو کا سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ

Published On 22 Feb 2018 12:25 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ انتخابات کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے محاذ کی سرگرمیوں میں پہلے مرحلہ پر پنجاب کو ٹارگٹ کیا جائے گا ، سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی تجاویز زیرغور ہیں۔

بلاول بھٹو نےپنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اورمزید جلسوں کا شیڈول طلب کر لیا ۔ بلاول بھٹو نے پنجاب کی پارٹی قیادت کو پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔