لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا ، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار کون ہوگا ؟ ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے چوہدری سرور جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا میدان میں ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے منظور وٹو کے داماد نواب شہزاد کو ٹکٹ دے رکھا ہے ۔ مشترکہ امیدوار کے لئے اپوزیشن کے متعدد اجلاس بھی بے نتیجہ رہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے 8، 8 اراکین اسمبلی ہیں۔ مسلم ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں جاری ہیں ، پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار کی حمایت کرے۔