عام انتخابات سے قبل ہر حال میں پاکستان آؤں گا، پرویز مشرف

Published On 22 Feb 2018 06:09 PM 

دبئی: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی لیکن میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تین سال عدالتوں میں پیش ہوتا رہا لیکن انصاف نہیں ملا مگر اب پاکستانی عدلیہ کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، اب میں عدالتوں میں دوبارہ مقدمات کا سامنا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی لیکن میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں عام انتخابات سے قبل ہر حال میں پاکستان آؤں گا اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کروں گا۔