صوابی: کنویں کی دیوار گرنے سے 3 بھائی جاں بحق، چوتھا شدید زخمی

Published On 22 Feb 2018 06:52 PM 

صوابی: (دنیا نیوز) صوابی کے علاقے بام خیل میں کنویں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے 4 بھائی ملبے دب گئے، تین بھائیوں کی لاشیں اور ایک زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

صوابی کے علاقے بام خیل میں دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ صوابی پولیس کے مطابق زیرِ تعمیر مکان میں کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک ایک دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تینوں جاں بحق ہونے والے آپس میں بھائی ہیں۔

چوتھے زخمی بھائی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی بھی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں انعام، اکرم اور حکیم شامل ہیں جبکہ چوتھا بھائی احتشام زخمی ہوا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔