سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب عدالتی فیصلوں کو تسلیم کریں ، اداروں کا احترام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سرمایہ کار نہیں آ رہے ، جب تک استحکام نہیں ہو گا معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا پڑے گا ، ہمیشہ اداروں کے احترام کا کہتا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے نواز شریف کی باتوں پر عمل کیا ہے ، انہوں نے خود ہی کہا تھا عدالتوں کے فیصلوں کو مانا کرو ، آج میاں صاحب بھی فیصلوں کو مان لیں، چاہے جو بھی فیصلے ہیں۔