راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تیتری نوٹ کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے دریائے پونچھ کے کنارے پر کرشنگ پلانٹ پر کام میں مصروف نوجوان کو تاک کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ انضمام امین شہید ہوا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔