جھوٹی الزام تراشی پر سعد رفیق کا فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس

Published On 25 Feb 2018 03:43 PM 

22 فروری کو میڈیا ٹاک میں بے بنیاد الزامات لگائے ، یا الزامات ثابت کریں یا قوم کے سامنے معافی مانگیں :وفاقی وزیر ریلوے

لاہور (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما نے 22 فروری کی میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگائے، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی جانب سے تحریک انصاف انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے 22 فروری کی میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگائے،

پروپیگنڈے کا مقصد الیکشن سے قبل وزیر ریلوے کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے ۔ فواد چوہدری ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں،
14دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔